Aaj TV - Pakistan

پاک فضائیہ کے طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں چھا گئے، جے ایف-17 اور سی-130 نے عالمی اعزازات سمیٹ لیے
پاکستانی دفاعی فضائی طاقت نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ برطانیہ میں ہونے والے عالمی شہرت یافتہ ”رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025“ (RIAT 2025) میں پاک فضائیہ کے جنگی اور ٹرانسپورٹ طیاروں نے اعلیٰ اعزازات اپنے نام کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جدید  جے ایف-17 سی بلاک تھری جنگی طیارے کو ”اسپرٹ آف دی میٹ“ (Spirit of the Meet) ٹرافی سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ طیارے کی شاندار پرواز، فضائی مہارت اور تکنیکی برتری کے اعتراف میں دیا گیا۔  جے ایف-17 سی بلاک تھری طیارہ پاکستان کی جدید دفاعی ایوی ایشن ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے، جو ملکی انجینئرنگ اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس ایونٹ میں پاک فضائیہ کے مشہور ٹرانسپورٹ طیارے  سی-130  نے بھی شاندار شرکت کی اور ”Concours d’Elegance Trophy“ اپنے نام کر لی۔ یہ اعزاز طیارے کی خوبصورتی، ترتیب، پریزنٹیشن اور پیشہ ورانہ انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا جاتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  جے ایف-17 سی بلاک تھری نے پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل، نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے کامیاب پرواز کی، جس نے نہ صرف اس کی طاقت و صلاحیت کو ظاہر کیا بلکہ پاکستان کے فضائی نظم و نسق اور ٹیکنالوجی میں خودکفالت کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا۔

اس تاریخی کامیابی پر پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ہمارے ہوا بازوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے دفاعی شعبے کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو جیسے معتبر اور سخت مقابلے والے شو میں یہ کامیابیاں دنیا بھر میں پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کی صلاحیتوں کا اعتراف ہیں اور بھارت سمیت کئی خطے کے ممالک کے لیے ایک واضح پیغام بھی۔