Aaj TV - Sports

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست
پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا گیا، بنگلا دیش کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پاکستانی بلے باز بنگلہ دیشی ٹائیگرز کا شکار بن کر 110 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئے جبکہ بنگلا دیش نے 111 رنز کا آسان ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو پاکستانی بلے بازوں کے لیے امتحان بن گئی، اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی قومی بیٹرز بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوتے رہے۔

پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو دوسرے اوور میں 18 کے اسکور پر صائم ایوب 6 رنز بنا کر تسکین احمد کی وکٹ بنے، جس کے بعد بیٹرز کی لائن لگ گئی اور ایک موقع پر صرف 46 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

محمد حارث 4، کپتان سلمان علی آغا 3، حسن نواز صفر اور حسن نواز 3 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان اور خوشدل شاہ نے حریف ٹیم کے بولرز کا جم کر سامنا کیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں ٹیم کا اسکور 70 رنز تک پہنچایا مگر فخر 44 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔

ساتویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے خوشدل شاہ نے 17 رنز بناکر مجموعے کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی، جب کہ عباس آفریدی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیبیو کرنے والے سلمان مرزا کھاتہ بھی کھول نہ سکے۔

اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت آخری اوور کی تیسری گیند پر 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کھلاڑیوں نے 66 ڈاٹ بالز کھیلیں اور یوں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، مستفیظ الرحمان نے 2 ، مہدی حسن اور تنظیم حسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ

میزبان بنگلادیش نے 111 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر  16 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کے علاوہ  توحید ہردوئے نے 36 اور ذاکر علی نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے سلمان مرزا 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جب کہ عباس آفریدی کےحصے میں ایک وکٹ آئی۔

میچ کا ٹاس

میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان ٹی 20 ٹیم میں اوپنر بلے باز فخرزمان، صائم ایوب، محمد حارث اور کپتان سلمان آغا شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز ، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ابرار احمد ،سلمان مرزا اور عباس آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون

بنگلادیش کی ٹیم میں کپتان لٹن داس، تنزید حسن، پرویز حسین اور توحید ہردوئی شامل, ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، رشاد حسین اور تنظیم حسن بھی پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔