Aaj TV - Pakistan

کراچی: گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں پانی کی بندش پر شہری سراپا احتجاج
کراچی کےعلاقے گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں کئی روز سے پانی کی عدم دستیابی پر مکینوں کا پیمانہ لبریز ہوگیا،شہری احتجاجا اسٹیل ٹاون موڑ شاہراہ پر آگئے، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

شہریوں نے احتجاجاً اسٹیل ٹاؤن موڑ پر نیشنل ہائی وے کو بلاک کردیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے علاقے کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، جب کہ اطراف میں موجود ہائیڈرنٹس پر پانی دستیاب ہے مگر رہائشی نلکوں میں ایک بوند بھی نہیں آ رہی۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسٹیل مل انتظامیہ بھاری بل تو وصول کرتی ہے لیکن پانی کی فراہمی یقینی نہیں بناتی۔

احتجاج کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کیے۔

پولیس کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ پانی کی فراہمی بحال کی جا سکے اور شہریوں کو ریلیف ملے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور مستقبل میں ایسے بحران سے بچنے کے لیے مستقل حل نکالا جائے۔