Aaj TV - Pakistan

24 گھنٹے میں تیندوے کا دوسرا حملہ، دسویں جماعت کے طالب علم کو لہولہان کردیا
مظفر آباد کی جہلم ویلی میں چوبیس گھنٹے کے دوران تیندوے نے دوسرا حملہ کرکے دسویں  جماعت کے طالبعلم کو لہو لہان کردیا۔

آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد کی وادی جہلم میں جنگلی تیندوے کے حملوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیندوے کا یہ دوسرا حملہ ہے، جس میں دسویں جماعت کا طالبعلم مدثر علی شدید زخمی ہو گیا۔

کنٹرول لائن کے پانڈو سیکٹر کے قریب تیندوے کے حملے میں 9 سالہ بچی جاں بحق

واقعہ جہلم والے کے علاقے ڈبراں گاؤں میں پیش آیا، جہاں تیندوے نے دسویں جماعت کے طالب علم مدثر علی پر حملہ کیا۔ اہلِ علاقہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیندوے کو بھگا کر طالبعلم کی جان بچائی۔ زخمی طالبعلم کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہری پور : گھر پر تیندوے کا حملہ،متعدد بکریاں ہلاک

واضح رہے کہ ایک روز قبل اسی گاؤں میں تیندوا 9 سالہ بچی جویریہ اعوان کو اٹھا کر لے گیا تھا، جو بعد میں جانبر نہ ہو سکی۔ جویریہ کی تدفین آج صبح کی گئی، جس کے بعد گاؤں کی فضا مکمل طور پر سوگوار رہی اور نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ تیندوے کے بڑھتے حملوں کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تیندوے کو قابو میں لایا جائے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔