Aaj TV - World

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑی تباہی، منٹوں میں لاکھوں لیٹر پانی برس گیا، مکانوں کے ساتھ فوجی بھی بہہ گئی
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب سے متعدد علاقے زیر آب آگئے، کئی گھر بہہ گئے، سیاحوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیلی پیڈ بھی بہہ گیا جس میں متعدد فوجی بھی بہ کر لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کلاؤڈ برسٹ کیا ہے؟

کلاؤڈ برسٹ یعنی بادل کا پھٹنا جس میں کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے یا اس سے بھی کم وقت میں 100 ملی میٹر کے قریب پانی برسنا ہے۔ کلاؤڈ برسٹ عام طور پر پہاڑی علاقوں میں ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہوتا ہے۔

لفظ ”کلاؤڈ برسٹ“ کا مطلب بادل کے واقعی پھٹنے سے نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں بڑے بادلوں (کمیولونمباس بادل) سے تیز بارش برستی ہے۔

تعریف کے مطابق، بادل پھٹنے کی صورت میں ایک گھنٹے کے اندر کم از کم 100 ملی میٹر (4 انچ) بارش ہوتی ہے۔ یہ تقریباً اتنی بارش ہے جتنی شہروں کو ایک مہینے میں ملتی ہے، اور یہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہوتی ہے۔

بادل کا پھٹنا کس طرح ہوتا ہے؟

بادل پھٹنے کی صورت میں گرم اور نم ہوا پہاڑوں کے اوپر تیزی سے بلند ہوتی ہے، پھر وہ سرد ہو کر بارش میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس عمل کو ”اوگرافک لفٹ“ (Orographic Lift) کہا جاتا ہے، جو ہوا کو ایک مختصر وقت میں بڑی مقدار میں بارش برسنے پر مجبور کرتا ہے۔

دیگر عوامل جیسے گرم اور سرد ہوا کا اچانک امتزاج، طاقتور اوپر کی طرف جانے والی ہوا کی حرکت (کنویکشن)، اور بلند altitude پر ہوا میں زیادہ نمی بھی بادل پھٹنے کا سبب بن سکتے ہیں۔