Aaj TV - Pakistan

ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی ذمہ داری کس کو سونپ دی گئی؟ سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ آگیا
سندھ کابینہ نے صوبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ لینے کی ذمہ داری انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سکھر کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد گزشتہ برس سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کے پیشِ نظر امتحانی نظام کو شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق نئی پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں طور پر لاگو ہوگی جبکہ محکمہ صحت اس عمل کی نگرانی اور ریگولیشن کا فریضہ سرانجام دے گا۔

سندھ میں اس وقت سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے لیے 2,550 جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 500 نشستیں دستیاب ہیں۔ دوسری جانب پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1,441 اور ڈینٹل کی 2,025 نشستیں موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شفافیت پر اٹھنے والے سوالات اور شکایات کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ داخلہ امتحانات کو ایک معتبر اور غیر جانبدار ادارے کے تحت منعقد کرایا جائے تاکہ نوجوان طلبہ و طالبات کے مستقبل سے کوئی ناانصافی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے لیے پرعزم ہے۔

کابینہ کے اس فیصلے کے بعد سندھ بھر کے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ اب آئی بی اے سکھر کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا، جس سے امتحانی عمل میں شفافیت، اعتماد اور میرٹ کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔