Aaj TV - Sports

پی سی بی نے قومی کرکٹر کو معطل کردیا، وجہ سامنے آگئی
قومی کرکٹر حیدرعلی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ جس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدرعلی کو عارضی طور پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی مانچسٹر میں تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ پی سی بی کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں فوجداری تحقیقات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس حیدر علی کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پیشرفت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

واقعہ پاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ تاہم واقعے کی نوعیت، مقام یا دیگر تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں لائی گئیں۔

پی سی بی نے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برطانوی قانونی نظام کا مکمل احترام کرتے ہیں، حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات مکمل ہونے تک مزید تبصرہ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کی طرف سے مزید کہا گیا کہ اگر حیدر علی کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں تو ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے۔