Aaj TV - World

امریکا: ہیوسٹن میں پاکستانی خاتون مذہبی منافرت کا شکار، سڑک پر دھکا دے کر گرادیا گیا
امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی خاتون مبینہ مذہبی منافرت کا شکارہوگئی،  نامعلوم شخص نے خاتون کو پیچھے سے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا، ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

مغربی زرائع ابلاغ کے مطابق  واقعہ ساؤتھ ولکریسٹ ڈرائیو پر واقع شوگر پارک پلازہ کے سامنے پیش آیا، جب جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے ایک نامعلوم شخص نے خاتون کو پیچھے سے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔

خاتون کے بیٹے محمد ظہیر نے بتایا کہ اس کی والدہ اسکارف پہنے ہوئے تھیں اور ممکنہ طور پر حملہ آور نے انہیں مسلمان سمجھ کر نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نفرت پر مبنی جرم ہے اور ملزم کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جانی چاہیے۔

خاتون کے منہ کے بل گرنے سے ان کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھکا دینے والا شخص کسی خوف کے بغیر سڑک کے دوسری جانب چلا گیا، ملزم کی تاحال شناخت نہیں کی جاسکی۔

پولیس کے مطابق ملزم کوگرفتاری کے بعد سنگین جرم میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا کرنا پڑے گا۔