Aaj TV - World

پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا
بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بھارت کی جنگی پالیسیوں پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعوت دی، پاکستان آرمی اور اس کی قیادت کو دنیا بھر میں نمایاں مقام ملا، لیکن ہماری بات دنیا نے نہیں سنی۔

یوٹیوبر دیویا جین کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے پاک-بھارت جنگ کے دوران اپنے ہی میڈیا اور حکومتی اقدامات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت ایک حملہ آور ریاست کی طرح دکھائی دیا، انٹرنیشنل میڈیا نے ہمارے میڈیا کو جھوٹا میڈیا قرار دیا، میڈیا کے شور شرابے نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور کا کہنا تھا کہ پاک بھارت حالیہ جنگی صورتحال کے بعد پاکستان آرمی چیف اور افواج پاکستان کا وقار مزید بڑھا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پاکستانی آرمی چیف کو ملاقات کی دعوت دی، جبکہ عالمی برادری نے پاکستان پر کسی قسم کے سوالات نہیں اٹھائے۔

یش مور نے کہا کہ بھارت میں خود ریٹائرڈ فوجی افسران مودی حکومت کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں اور پاکستانی مؤقف کی تائید کر رہے ہیں۔

میجر جنرل (ر) یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی پر گامزن رہے گا؟ کیا مستقل جنگی ماحول ہی بھارت کا مستقبل ہے؟

انہوں نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جنگی صورتحال کے دوران میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے بجائے سنسنی خیزی، جھوٹ اور افواہوں کو فروغ دیا۔

انھوں نے کہا کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے کھلے عام جھوٹ بولے، جھوٹے دعوے کیے جیسے ”اسلام آباد پہنچنا“ اور ”کراچی کو آگ لگانا“ جیسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے، جن سے بھارت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا، یوٹیوبرز اور بعض نام نہاد سلیبریٹیز نے بھی غیر مہذب اور شرمناک زبان استعمال کی، جس کے باعث دنیا نے بھارت کو سنجیدگی سے لینا چھوڑ دیا۔

یش مور کا کہنا تھا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویوں نے نہ صرف بھارت کی عالمی ساکھ کو مجروح کیا بلکہ جنگی حالات میں بھی عوام کو گمراہ کیا۔