Aaj TV - Life & Style - Celebrity

ملک سے فرار کی کوشش ناکام، ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ منظور
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ”ڈکی بھائی“ کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف مختلف مقدمات میں تحقیقات جاری تھیں اور ان کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل تھا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا، ملزم نے جوئے کی ایپس کی پروموشن کیلئے ستائیس وڈیوز بنائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے ملزم کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ڈکی بھائی بیرونِ ملک روانگی کی کوشش کر رہے تھے تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں، تاہم ایئرپورٹ حکام نے انہیں روک لیا۔

حکام نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جوئے کو ویڈیو میں پروموٹ کرنے کے مقدمے میں عدا؛ت میں پیش کیا، جہاں ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے این سی سی آئی اے سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ اپریل میں موٹروے پولیس نے ان کے خلاف دورانِ ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے دو مقدمات درج کیے تھے۔ الزام تھا کہ انہوں نے اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلائی اور ان کی گاڑی کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔

یہ مقدمات راولپنڈی کے تھانے چکری اور لکسیاں میں درج ہوئے تھے جس کے بعد ڈکی بھائی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت حاصل کی تھی۔

عروب کی ذو معنی پوسٹ نے ڈکی بھائی کو کٹہرے میں لا کھڑا کردیا

واضح رہے کہ 2024 میں بھی ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کی تھی۔ حکام کے مطابق وہ مختلف مقدمات میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں اور مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔