Aaj TV - World

یمن: اسرائیلی بحریہ کا صنعا میں بجلی گھر پر حملہ، زور دار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی
اسرائیلی بحریہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب ایک بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے ہیزیاز پاور پلانٹ کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا جس سے آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد میں اس پر قابو پا لیا گیا۔

حوثی تنظیم سے وابستہ المسیرہ ٹی وی کے مطابق یہ ”جارحیت“ تھی، جس کے باعث پلانٹ میں شدید نقصان ہوا، تاہم امدادی عملے نے آگ پر قابو پا لیا اور مزید تباہی سے بچا لیا۔

یمن کے نائب وزیر اعظم نے بھی حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصدیق کی ہے، جبکہ مقامی شہریوں نے صنعا میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بجلی گھر کا مقام حوثی جنگجوؤں کے استعمال میں تھا، لیکن اس نے کسی ثبوت کے بغیر شہری بجلی گھر کو نشانہ بنایا، جس سے یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ یہ حملہ جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

اتوار کے روز اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک بیان میں فوج نے کہا کہ یہ کارروائی حوثیوں کے بار بار کے حملوں، بشمول اسرائیل کی جانب داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کے براہِ راست جواب میں کی گئی۔