Aaj TV - Business & Economy

ایس اے پی انوویشن ڈے: مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور بزنس ٹرانسفارمیشن کا سنگم
اسلام آباد میں ایس اے پی انوویشن ڈے کے موقع پر پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں بزنس ٹرانسفارمیشن اور مصنوعئی ذہانت کے اثرات کو اجاگر کیا گیا۔

ایس اے پی کی جانب سے  بزنس سوئٹ انوویشن ڈے  کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صارفین، شراکت داروں اور صنعتی رہنماؤں  نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد  انٹرپرائز مینجمنٹ میں ایپلیکیشنز، ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی انقلابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

ایس ے پی (SAP) کی جانب سے منعقدہ تقریب پاکستان میں بزنس انوویشن اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی  وسعت کے لئے ایس اے پی کے عزم کا ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہوئی۔

تقریب  میں ایس اے پی بزنس اے آئی، کلاؤڈ ای آر پی (پبلک اور پرائیویٹ)، ایس اے پی سکسیس فیکٹرز، ایس اے پی بزنس ڈیٹا کلاؤڈ، فائنانس اور سپینڈ مینجمنٹ، اور بزنس ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ پر خصوصی سیشنز منعقد ہوئے۔

ایم جی موٹرز، آرامکو اور اورینٹ میٹیریلز نے  صارفین کے لئے منعقدہ خصوصی  سیشنز میں SAP سلوشنز کے جدت  اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے   عملی اثرات  کے بارے میں آگاہ کیا۔

افتتاحی خطاب میں  ایس اے  پی کے  منیجنگ ڈائریکٹر برائے  پاکستان، بحرین، عراق اور افغانستان ثاقب احمد نے کہا کہ اداروں کو مسابقتی برتری اور لچک کے لیے ایپلیکیشنز، ڈیٹا اور مصنوئی  ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

ایس اے پی پاکستان میں کاروبار کو بہترین  ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار  مستقبل  کی جانب گامزن  کرنے کیلئے خاطر خواہ  اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزنس سوئٹ انویشن ڈے جیسے پلیٹ فارمز صارفین،شراکت داروں  اور تھنک لیڈرز کو قریب لا کر جدت  کے مواقع پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور مختلف صنعتوں میں نمایاں اثرات مرتب کرتے ہیں۔

تقریب کا انعقاد ایبیکس کنسلٹنگ، سسٹمز لمیٹڈ، انٹیگریشن ایکسپرٹس، ایکسیلنس ڈیلیورڈ، اور ٹی ایم سی کی معاونت سے کیا گیا۔ یہ دن کلاؤڈ ای آر پی، مصنوعی ذہانت، فنانس اور ایچ آر انویشن میں ایس اے پی کی تازہ پیش رفت اجاگر کرنے اور شراکت داری کو فروغ دینے کا مفید  موقع ثابت ہوا۔