Aaj TV - Pakistan

وزیراعظم نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا، اجلاس بلانے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے، جس کے لیے جلد اہم اجلاس بلایا جائے گا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر پالیسی بنانے پر کام جاری ہے، اس پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اورمتعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے جب کہ  وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آبی ذخائر کی تعمیرکے لیے حکمت عملی بنارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ  آبی ذخائر مشاورت اور تمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سے بنائے جائیں گے، موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، اس کی مؤثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، جی بی اور وفاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کام کرنا ہے، سب کو مل کر لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانا ہے، یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہے۔