Aaj TV - Pakistan

ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا ملتان میں سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین کو آبادکاری و بحالی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل کے دورے کا مقصد موجودہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا، جہاں انہیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی تفصیلات بتائی گئیں۔

قصور اور ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں کے اس دورے کا مقصد سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا تھا تاکہ متاثرہ آبادی کو مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اچھی حکمرانی اور عوام پر مبنی شمولیتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بار بار آنے والے سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے درکار انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول اور فوجی اداروں کی مربوط کوششیں انتہائی اہم ہیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی بحالی اور آبادکاری کے عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متاثرین نے بروقت امداد فراہم کرنے پر پاک فوج کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے ریلیف آپریشنز میں مصروف فوجی جوانوں، ریسکیو 1122 اہلکاروں اور پولیس حکام سے بھی ملاقات کی، ان کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور انتہائی کٹھن حالات میں قوم کی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں عوام کو بروقت ریلیف اور امداد فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے ان کے دن رات کے کاموں کی تعریف کی۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے لاہور، قصور اور ملتان، جلالپور پیروالا کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا تاکہ نقصانات کے حجم اور جاری امدادی سرگرمیوں کا اندازہ لگایا جا سکے۔