Aaj TV - Pakistan

پاکستانی شہریوں کو تاجکستان کا ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان
پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اور ملک کی جانب سے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول سہولت فراہم کیے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے تاجکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت پر بات چیت کی گئی۔

تاہم تاجکستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں تاجکستان کی جانب سے زرعی مصنوعات کے شعبے میں بارٹر ٹریڈ کی یقین دہانی کرائی گئی۔

سردار یاسر الیاس نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کی دوستی کا ثبوت ہے، ہمارا ہدف پائیدار شراکت داری اور باہمی تجارتی مواقع پیدا کرنا ہے۔

وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر نے تاجک وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجیز شیر علی کبیر سے بھی ملاقات کی، جس میں کاروباری برادری کے درمیان فعال تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

سردار یاسر الیاس نے تاجک تجارتی وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور دونوں جانب سے ٹیکسٹائل، لیدر اور بلڈنگ میٹیریلز کی ایکسپورٹ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) میں شراکت داری پر بھی گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں سردار یاسر الیاس نے تاجک ڈپٹی وزیرِٹرانسپورٹ فرہ نمت زادہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں توسیع پر غور کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران مشترکہ اکنامک کانفرنسز کے انعقاد کی تجویز بھی زیرِغور آئی۔