Aaj TV - World

فلسطینی ریاست کا قیام کبھی نہیں ہونے دے گا، نیتن یاہو کا برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کو جواب
اسرائیل نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا۔

یہ بیان اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس وقت جاری کیا جب برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بین الاقوامی فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھے گا اور فلسطینی ریاست کا قیام کبھی نہیں ہونے دے گا۔

اتوار کو جاری کردہ ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا دہشت گردی کو انعام دینے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا ”ایک بات واضح ہے، فلسطینی ریاست مغربِ اردن کے مغرب میں قائم نہیں ہوگی۔ اسرائیل اس کی اجازت نہیں دے گا۔“

وزیر اعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے باضابطہ ردعمل ان کے آئندہ ہفتے امریکا سے واپسی کے بعد دیا جائے گا، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

انتہاپسند وزراء کی دھمکی: مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری نافذ کی جائے گی

نیتن یاہو کے بیان کے بعد اسرائیلی حکومت کے دائیں بازو کے وزراء نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا جواب مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری نافذ کر کے دیا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے کہا ”فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا قاتلوں کے لیے انعام ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مغربی کنارے میں مکمل اسرائیلی خودمختاری نافذ کی جائے اور فلسطینی اتھارٹی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔“

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کیا ہے۔ تینوں ممالک نے اس فیصلے کو ”دو ریاستی حل“ کی حمایت اور فلسطینی عوام کی دیرینہ جدوجہد کا اعتراف قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔