Aaj TV - World

13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چُھپ کر دہلی پہنچ گیا، حکام کی دوڑیں لگ گئیں
افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا اتوار کی صبح طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا جس سے بھارتی حکام کی تشویش میں اضافہ ہوگیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق افغان لڑکے نے کابل سے دہلی آنے والی پرواز کے لینڈنگ گیئر کے کمپارٹمنٹ میں چھپ کر سفر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا اور افغان ائیرلاین KAM کی پرواز RQ-4401 کے پچھلے مرکزی لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں چھپ گیا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد صبح 11 بجے دہلی پہنچی تھی۔

طیارے کے عملے نے لڑکے کو لینڈنگ کے بعد ہوائی جہاز کے قریب گھومتے ہوئے دیکھا، جس پر ایئرپورٹ سیکیورٹی کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔

یہ لڑکا شمالی افغانستان کے شہر قندوز کا رہائشی ہے جسے ایئرلائن کے عملے نے تحویل میں لیا اور سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (CISF) کے حوالے کر دیا، جس کے بعد اُسے پوچھ گچھ کے لیے ٹرمینل 3 لے جایا گیا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران، لڑکے نے دعویٰ کیا کہ اس نے طیارے میں محض تجسس کے باعث داخلہ لیا اور اسے اس اقدام کے نتائج کا مکمل ادراک نہیں تھا۔

حکام نے تصدیق کی کہ اُسے اسی طیارے کے ذریعے واپس افغانستان بھیج دیا گیا، جو اتوار کو دوپہر 12:30 بجے دہلی سے روانہ ہوا تھا۔

افغان ایئرلائن کی سیکیورٹی ٹیم نے طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ کا مکمل معائنہ کیا، جس دوران ایک چھوٹا سا سرخ اسپیکر ملا، جو غالباً اُس لڑکے کی ملکیت تھا۔

حکام کے مطابق، تخریبی کارروائیوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل جانچ کے بعد طیارے کو محفوظ قرار دے دیا گیا۔