Aaj TV - Pakistan

خیبرپختونخوا کے مختلف شہر ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے، شدت کتنی ریکارڈ ہوئی؟
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اتوار کو مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جب کہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیرِ زمین گہرائی 218 کلومیٹر تھی جب کہک زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ زلزلوں کا حساس خطہ ہے، جہاں وقتاً فوقتاً جھٹکے محسوس کیے جاتے رہتے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ ممکنہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 5 اکتوبر کو بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر دور مغرب کی جانب تھا۔

23 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، لنڈی کوتل، خیبر، ملاکنڈ اور بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز جنوبی افغانستان تھا۔

18 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔

14 ستمبر کو گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی زیر زمین 25 کلو میٹر تھی اور مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔

اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے،زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔

پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔