Aaj TV - Pakistan

عازمین کے لیے بڑی خوشخبری: حج بکنگ سے متعلق اہم اعلان ہوگیا
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہش مند عازمین حج کے لیے اچھی خبر  سامنے آئی ہے۔

جمعے کے روز وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں 5 دن کی توسیع کر دی۔

وزارت سے منظور شدہ حج منظم کمپنیوں کو حج پالیسی 2026 اور سروسز پرووائیڈر ایگریمنٹ (SPA) کے مطابق 22 اکتوبر تک پرائیویٹ حج کی بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزارت مذہبی امور  کے مطابق نجی حج اسکیم کے لیے امسال 60 ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں، 55 ہزار 500 عازمین حج نے بکنگ مکمل کر لی ہے جب کہ ابھی بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ سکیم میں دستیاب ہیں۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ سے منظور شدہ حج کمپنیوں کی لازمی تصدیق کریں جب کہ حج واجبات کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل کے ذریعے کمپنی اکاونٹ میں کریں۔

حج معاہدے کی کاپی اور کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور طلب کریں، وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج 2026 موبائل ایپ پر بکنگ کی تفصیلات اور اپنے کوائف لازمی چیک کر لیں۔

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کا آغاز گزشتہ ماہ 19 ستمبر کو ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت ہزاروں عازمین مکمل رقم جمع کرائے جانے کے باوجود حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہے گئے تھے، جس کے بعد حکومت نے رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا تھا۔