Aaj TV - Pakistan

27 ویں آئینی ترمیم: پیپلزپارٹی نے این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی تسلیم کرنے سے انکار کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں تبدیلی تسلیم کرنے سے انکار کردیا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبے کے حصے میں کمی کو مسترد کرتے ہیں تاہم آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور شیری رحمان آج اسلام آباد نہیں جائیں گے، جب کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ستائیسویں آئینی ترمیمی بل بھی آج پیش نہیں کیا جائے گا۔

سی ای سی کا اجلاس آج (جمعہ) بعد از نمازِ جمعہ دوبارہ طلب کیا گیا ہے، جس میں مزید مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جعمرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔

اجلاس میں حکومت کی مجوزہ 27 ویں ترمیم پر غور کیا گیا تاہم پیپلزپارٹی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی اور سی ای سی اجلاس جمعے کی نماز کے بعد دوبارہ طلب کرلیا گیا۔

اجلاس کے پہلے سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبے کے حصے میں کمی کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں، حکومت نے آرٹیکل 243 میں تبدیلیوں کا سوچا ہے ہم اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پھر سی ای سی کا اجلاس ہوگا جس میں آئینی عدالت کے قیام پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وزیر اعظم کی قیادت میں ن لیگ کا وفد آیا اور 27 ویں ترمیم کے لیے حمایت مانگی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومتی وفد کی آمد کے بعد سی ای سی کا اجلاس بلایا گیا، آئین میں جو این ایف سی کے تحفظ کے خاتمے والی شق ہے اُس کا خاتمہ کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، آرٹیکل 243 کے علاوہ باقی تمام پوائنٹس کو ہم نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مزید گفتگو آج سی ای سی کے اجلاس میں ہوگی۔

پیپلز پارٹی کا صوبائی خود مختاری اور این ایف سی پر لچک دکھانے سے انکار

قبل ازیں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل (سی ای سی)کے اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و قائدین شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں سینیٹ چئرمین یوسف رضا گیلانی، قائم علی شاہ، قادر پٹیل، قادر بلوچ، امجد حسین ایڈوکیٹ، نفیسہ شاہ، گورنر گلگت بلتستان مھدی شاہ، قمر زمان قائرہ اور نیئر بخاری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجا پرویز اشرف، رضا ربانی بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 5 نکاتی ایجنڈے سے سی ای سی کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کوئی باقاعدہ لکھا ہوا ڈرافٹ موجود نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے  رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد نکات تیار کیے، پیپلزپارٹی صوبائی خود مختاری اور این ایف سی پر  لچک دکھانےکو تیار نہیں۔

اراکین نے واضح کیا کہ کسی صورت میں اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونا چاہیے، مختلف محکمہ صحت اور  تعلیم کی واپسی ناممکن عمل ہے۔

ذرائع کے مطابق این ایف سی اوارڈ کی شیئرنگ کا فارمولا بھی طے ہے، پیپلزپارٹی 243 پر متفق نظر آتی ہے، آئینی کورٹ کی تشکیل اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر 70 فیصد اتفاق ہوا ہے۔

قبل ازیں اجلاس میں شرکت کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ آج پی پی پی کی سی ای سی لا اجلاس ہورہا ہے، جس میں صدر مملکت اور بلاول بھٹو بھی شریک ہیں۔

شازیہ مری  نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم پر مؤقف واضح ہے، اٹھارویں ترمیم رول بیک ہونے پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی صوبوں کو دیے اختیارات واپس نہیں لے سکتی، پیپلز پارٹی صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے نہیں آیا، مجوزہ ترمیم میں صوبوں سے متعلق کوئی بات ہوگی تو ہمارا مؤقف سامنے ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ سے ستائیس ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ستائیس ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریف کیا جائے گا  جس کے بعد وفاقی کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔