Aaj TV - Sports

پی سی بی کی سیریز بچانے کی ہرممکن کوشش، سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے کوششیں شروع کردیں اور سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجرکا بیان سامنے آیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکن ٹیم سے ملاقات ہوئی ہے،  اس ملاقات میں  آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر  بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کی بھی کھلاڑیوں سے ون آن ملاقاتیں ہوئی ہیں اور سیریز کے بچاؤ کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کوچنگ اسٹاف اور  اکثر کھلاڑیوں کاپاکستان میں رکنے کا ارادہ ہے، متبادل کھلاڑیوں کو طلب کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے، سیریز شیڈول کو اسی مناسبت سے تبدیل کیا جاسکتا ہے، ون ڈے اور ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کو جاری رکھا جائےگا، پی سی بی سری لنکن ٹیم کو سریز کھیلنے پر آمادہ کررہی ہے۔

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم نے آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا، پاکستان ٹیم نے آج آرام کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم نےبھی شام میں شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔