Aaj TV - Pakistan

بشریٰ بی بی سے متعلق آرٹیکل اسپانسرڈ ہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے برطانوی جریدے کی جانب سے بشریٰ بی بی پر شائع ہونے والی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کرنا ہے، اور پارٹی اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے بشریٰ بی بی سے متعلق شائع آرٹیکل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی سے متعلق آرٹیکل جھوٹ پر مبنی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی ہے، بشریٰ بی بی صرف بانی کی اہلیہ ہونے پر جیل میں ہیں۔

بیرسٹرگوہر کے مطابق عدت جیسے الزامات کی طرح یہ بھی من گھڑت ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے بشریٰ بی بی کو نہیں توڑا جاسکتا، اس قسم کے آرٹیکل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے اسپانسرڈ آرٹیکل ہوتے ہیں، وقت ثابت کرے گا یہ یہ باتیں بھی غلط اور بےبنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ“ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ جاری کی جس میں ان کے سیاسی اثر و رسوخ اور سرکاری فیصلوں پر مداخلت کے دعوے کیے گئے ہیں۔

جریدے کے سینئر صحافی اوون بینیٹ کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اہم تقاریر اور سرکاری فیصلوں میں اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں اور عمران خان کی فیصلہ سازی پر روحانی مشاورت کا رنگ نظر آیا ہے۔