Aaj TV - Pakistan

فیصل آباد فیکٹری دھماکا؛ ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی
فیصل آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ دھماکے کی شدت سے فیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی اور آس پاس کے کئی مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی، مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اورخواتین کی ہے،جب کہ  5 کے قریب افراد تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

صبح سویرے فیکٹری بوائلر کے پھٹنے سے ہونے والےدھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کی عمارت زمیں بوس ہوگئی اور اسکے اطراف واقع متعدد مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے جن میں میاں بیوی اور دو بچے شامل تھے۔ لواحقین کے مطابق تمام افراد گھر میں سو رہے تھے، جب دھماکا ہوا تو پوری عمارت ان پر آ گری۔

دوسری جانب مقدمہ مالک اور مینیجر سمیت 7 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مقدمے کے مطابق خطرناک کیمیکل کے استعمال سے متعدد بار منع کیاگیا، ملزمان نے رہائشی علاقہ میں فیکٹری میں کام جاری رکھا۔

پولیس نے فیکٹری کے مالک قیصر چغتائی اور منیجر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا کہنا تھاکہ واقعہ بوائلر پھٹنےسے ہوا یا شارٹ سرکٹ سے، ابھی اس کا تعین کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد علاقہ مکین غم سے نڈھال ہیں۔