Aaj TV - Pakistan

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں، مار پڑنے کے بعد بھارت پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی تھی۔ حالیہ مار پڑنے کے بعد بھارت دوبارہ پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے۔

سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ یہ نہ سمجھا جائے کہ جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے ہمیں پریشان کرنا چاہتا ہے، پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی تھی، مار پڑنے کے بعد بھارت پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے حوالے سے فیلڈ مارشل کا کردار بڑا اہم رہا ہے، ماضی میں بانی پی ٹی آئی فون کا انتظار کرتے رہتے تھے، ٹرمپ نے مداخلت کر کے جنگیں بند کرائیں، افغانستان کے معاملے پر ہمیں اپنے دوست ممالک کا خیال ہے، وہ پھر کہیں گےکہ یہ بس لڑائی کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے گفتگو میں کہا کہ قطری، سعودی، یو اے ای اور چین کا ان پر اثر ہے، ہم اتمام حجت کیلئے اپنے دوستوں کو پورا وقت دینا چاہتے ہیں، جب وہ کہیں کہ اب آپ جانے اور آپ کے ہمسائے، اور اگر خود سری رہی یہ نوبت جلد آجائے گی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امن کی کوشش کو موقع دیا جائے، افغانستان کا یہ کہنا کہ ہمارے بندے نہیں جھوٹ ہیں، وانا میں سارے کے سارے افغانی تھے۔