Aaj TV - Pakistan

کراچی میں ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ای چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟
ٹریفک  پولیس  نے کراچی میں  ایک  ماہ کے دوران ہوئے ای چالان کی تفصیلات جاری کردیں، ایک ماہ  میں 71 کروڑ  روپے سے  زائد کے ای چالان کیے گئے جب کہ سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر کیے گئے۔

کراچی کے شہری کیمروں کی آنکھ کے نشانے پر  آگئے، ای چالان سسٹم کے نفاذ کے 30 روز مکمل ہو گئے، کراچی میں ایک ماہ کے دوران ٹریفک خلاف ورزیوں پر  93 ہزار سے زائد ای چالان جاری ہوئے، جس کے بعد ایک ماہ میں شہریوں پر عائد جرمانوں کی مجموعی رقم 70 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ 57 ہزار 541 چالان سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر ہوئے جب کہ 22 ہزار 227  موٹر سائیکل سواروں کو  ہیلمٹ  نہ  پہنے  پر چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق  ڈمپر، ٹریلر  اور  واٹر ٹینکر میں نصب ٹریکر کی مدد سے تیز  رفتاری پر 1188 چالان ہوئے۔ تیز رفتاری سے ڈرائیونگ  پر 2699 اور سگنل کی خلاف ورزی  پر  3102 چالان ہوئے۔

اسی طرح فینسی نمبر  پلیٹ   پر  1278، رنگین شیشوں پر 1178 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر  611  اور رانگ وے پر گاڑی چلانے پر  426 ای چالان کیےگئے۔

<raw-html>

</raw-html>

ٹریفک پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار  روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ہیلمٹ نہ پہننے پر 11کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ ہوا  جب کہ رنگین شیشے والی گاڑیوں کو 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق ای چالان سسٹم کے تحت جاری کارروائیاں جاری رہیں گی جب کہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی شہر بھر میں نصب کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔