Aaj TV - Sports

بابراعظم نے ٹی 20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹابر بلے باز بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

جمعرات کو سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے میچ میں بابر اعظم دشمانتھا چمیرا کی دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ 10 واں موقع تھا جب بابر اعظم   ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل  بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

اس طرح بابر اعظم نے صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹرز کا ریکارڈ برابر کر لیا۔

پاکستان کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست پر نظر ڈالیں تو عمر اکمل  84 میچز میں 10، صائم ایوب 55 میچز میں  10 جب کہ بابر اعظم 135 میچز میں 10بار صفر پر پویلین لوٹے۔

واضح رہے کہ  سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا جب کہ زمبابوے سیریز سے باہر ہوگیا۔

ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل 29 نومبر بروز ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔