Aaj TV - World

سڈنی میں دو طیاروں کا ہوا میں تصادم
سڈنی کے جنوب مغربی علاقے ویدربرن میں اتوار کی صبح دو چھوٹے طیاروں کے درمیان فضائی ٹکراؤ کے نتیجے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ حادثہ تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر نیپر فیلڈ ایئر اسٹرپ کے قریب پیش آیا، جہاں ہنگامی سروسز کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔

پولیس کے مطابق چار طیارے فارمیشن فلائٹ کا حصہ تھے اور چاروں طیارے ایئرپورٹ کی جانب واپس آ رہے تھے کہ دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، جن میں سے ایک قریبی جھاڑیوں میں گرا اور اس کا پائلٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا طیارہ محفوظ لینڈ کرگیا۔

(دوسرا طیارہ بحفاظت اُتار لیا گیا اور پائلٹ محفوظ رہا۔)

فارمیشن فلائٹ دراصل ایک سے زیادہ طیاروں کا بہت قریب فاصلے پر ایک مخصوص ترتیب میں ایک ساتھ اڑنا ہے۔ اس میں پائلٹس باقاعدہ تربیت اور مہارت کے ساتھ طیاروں کو ایک لائن، وی شیپ، یا کسی اور طے شدہ پیٹرن میں رکھتے ہیں۔ یہ زیادہ تر گروپ فلائٹ مشقوں، تربیتی پروازوں اور  فضائی مظاہروں میں کیا جاتا ہے۔

حادثے کے بعد آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے فوراً انکوائری کا آغاز کیا اور ماہر محققین کو جائے وقوعہ روانہ کر دیا۔ بیورو کے مطابق  تحقیق میں ایئر ٹریفک کنٹرول ریکارڈ، فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا، طیاروں کی دیکھ بھال کے ریکارڈ اور موسم سے متعلق معلومات بھی شامل کی جائیں گی۔

<raw-html>

</raw-html>

حادثے کے بعد مقامی اسپورٹ ایئرکرافٹ کلب کے اراکین میں گہرا دکھ پایا جاتا ہے۔ کلب کے رکن جان ٹارو، جو جاں بحق پائلٹ کے قریبی ساتھی تھے، حادثے کے وقت ایئر فیلڈ کے قریب موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ فارمیشن فلائٹ ان کا ایک معمول تھا جو وہ تقریباً ہر ہفتے کرتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موسم بھی خراب تھا اور ممکنہ طور پر طیاروں کی اچانک پوزیشننگ کے دوران تصادم کی صورت حال پیدا ہوئی۔ انہوں نے دھماکے کی آواز سننے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں انہیں لگا کہ کوئی طیارہ ان کے ہینگر پر اتر رہا ہے، لیکن چند ہی لمحوں بعد ایمرجنسی سائرن اور ایمبولینسیں علاقے میں پہنچنے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ساتھی کا یوں اچانک بچھڑ جانا انتہائی تکلیف دہ لمحہ ہے اور پورا کلب غم میں ڈوبا ہوا ہے۔