Aaj TV - Pakistan

سردی کے دوران اسموگ کے بڑھنے کا خطرہ، ایڈوائزری جاری
وزارت قومی صحت نے اسلام آباد والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی، جس کے مطابق اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ملک کے دارالحکومت میں خشک سردی کے دوران اسموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وزارت قومی صحت نے اسلام آباد کے شہریوں کو اسموگ سے متعلق خبردار کر دیا۔

وزارت قومی صحت نے اسلام آباد والوں کے لیے اسموگ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایڈوائزری جاری کردی، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں اسموگ صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اسموگ کے دوران فضا میں موجود ذرات صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اس لیے اسلام آباد کے شہریوں کو  اسموگ بڑھنے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسموگ سے بچے، بوڑھے، دائمی امراض کا شکار افراد کو زیادہ خطرہ ہے، بچے، بزرگ، دائمی امراض کا شکار افراد اسموگ میں خصوصی احتیاط کریں۔

وزارت صحت نے جاری ایڈوائزری میں کہا کہ شدید اسموگ سانس، دل، آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ کرتی ہے، شہری گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، شہری  فضائی آلودگی والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔ شہری لکڑی، کوڑا جلانے، دھواں پھیلانے سے اجتناب کریں اور دوران اسموگ آنکھوں میں جلن ہونے پر صاف پانی سے دھوئیں، اسموگ کے دوران ماسک پہن کر گھر سے نکلیں جبکہ سانس کی تکلیف، درد سینہ پر معالج سے رجوع کریں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ دمہ اور سانس کے مریض ادویات ساتھ رکھیںِ اسموگ سیزن کے دوران شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں، شہری فضائی آلودگی میں کمی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔