Aaj TV - Pakistan

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، بڑی پابندیاں عائد
بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع کوئٹہ میں  15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش و استعمال اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر  22 دسمبر تک پابندی عائد ہوگی۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش اور  استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے دوران خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال سختی سے منع، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی، عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لئے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی ہو گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں تیزاب اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ پولیس، لیویز  اور ایف سی کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی جب کہ پابندیاں 22 دسمبر 2025 تک مؤثر رہیں گی۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ان پابندیوں کے نفاذ سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ داخلہ کو ارسال کریں۔