Aaj TV - Sports

کئی پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ چھوڑنے کے لیے تیار
بھارت اور سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں آسٹریلوی ٹی 20 بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں حصہ لینے والے کئی پاکستانی کرکٹرز  آسٹریلیا چھوڑ کر سری لنکا جانے کے لیے تیار ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ سلیکٹرز اور متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد متوقع ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق اس وقت متعدد پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز کے باوجود پاکستانی کھلاڑی پورے بگ بیش لیگ سیزن کے لیے دستیاب رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم 7، 10 اور 11 جنوری 2026 کو سری لنکا کے شہر دمبولا میں میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچز کھیلے گی جب کہ 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھی سری لنکا کے مختلف مقامات پر ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پاکستانی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے تھنک ٹینک سے رابطہ کیا ہے اور سری لنکا سیریز میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے کنڈیشنز اور پچز میں نمایاں فرق ہے اور براہِ راست آسٹریلوی حالات سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانا کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

پاکستان کا دورہ سری لنکا: بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک

ذرائع کے مطابق بگ بیش لیگ کے معاہدے اس وقت طے پائے تھے جب سری لنکا سیریز کا شیڈول سامنے نہیں آیا تھا۔ کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ اگر میگا ایونٹ میں کارکردگی متاثر ہوئی تو لیگ اور مالی معاملات کو ترجیح دینے کا الزام ان پر عائد کیا جا سکتا ہے۔

ادھر سلیکٹرز بعض نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کے خواہاں ہیں، اسی لیے سینئر کھلاڑیوں کو فوری طور پر آسٹریلیا سے واپس نہ بلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم اگر کوئی کھلاڑی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر واپس آتا ہے تو اسے بھاری مالی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر پاکستان کرکٹ بورڈ باضابطہ طور پر کھلاڑیوں کو قومی ڈیوٹی کے لیے طلب کرتا ہے تو صورت حال مختلف ہوگی، کیوں کہ ہر معاہدے میں اس کی شق موجود ہوتی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

بگ بیش لیگ میں کون سا پاکستانی کھلاڑی کس فرنچائز کا حصہ بنا؟

فی الوقت بگ بیش لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم (سڈنی سکسزرز)، شاہین شاہ آفریدی (برسبین ہیٹ)، حسن علی (ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز)، محمد رضوان (میلبورن رینیگیڈز)، حارث رؤف (میلبورن اسٹارز) اور شاداب خان (سڈنی تھنڈر) شامل ہیں۔ بگ بیش لیگ 25 جنوری تک جاری رہے گی۔