Aaj TV - Pakistan

پنجاب اسمبلی میں سہیل آفریدی کی آمد پر ہلڑ بازی، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آگئی
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر ہلڑ بازی کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔

رپورٹ میں ہلڑ بازی میں ملوث اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ رپورٹ میں معاملے معاملے کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کی بھی تجویز ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی آمد پر اپوزیشن نے ساتھ آنے والے مہمانوں کی فہرست صرف ناموں پر مشتمل دی تھی، اپوزیشن کی جانب سے دی گئی نا کافی لسٹ کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔

مطیع اللّٰہ برقی نام شخص نے جھوٹ بول کر اسمبلی میں داخلے کی کوشش کی، مطیع اللّٰہ برقی نے کہا کے وہ خیبرپختونخوا پی کے 89 سے ایم پی اشفاق ہیں۔

سہیل آفریدی دہشتگردی کے مقدمات میں سزا یافتہ افراد اسمبلی لائے: اسپیکر پنجاب اسمبلی

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا مینا خان نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ مطیع اللّٰہ برقی ایم پی اے اشفاق نہیں، مطیع اللّٰہ برقی کو باہر جانے کا کہنے پر انہوں نے اسمبلی سیکیورٹی کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ کیا۔

اپوزیشن نے لسٹ حوالے کرتے وقت یقین دہانی کروائی کے شناخت کے لیے 2 پی ٹی آئی ارکان مین گیٹ پر رہیں گے، جو نہ ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن ارکان کی جانب سے دی گئی لسٹ میں شناختی کارڈ نمبر، تصاویر، گاڑیوں کے نمبر میں سے کچھ نہ تھا، جس کے باعث شناخت میں مشکلات آئیں۔ اسمبلی سیکیورٹی نے سب کو تحمل سے شناخت کی گزارش کی جس پر قافلے نے گالم گلوچ اور دھکم پیل کی۔

اپوزیشن کی جانب سے دی گئی لسٹ میں سزا یافتہ حیدر مجید کا نام بھی شامل تھا جب کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے موقع پر موجود اسمبلی سیکیورٹی کے بیانات بھی قلم بند کیے۔