Aaj TV - World

امریکا وینزویلا کے آئل ٹینکر کا تعاقب فوری بند کرے، روس کی وارننگ
روس وینزویلا جانے والے آئل ٹینکر کو بچانے کے لیے کھل کر میدان میں آگیا ہے اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحری جہاز کا تعاقب ترک کر دے۔ روس نے سفارتی سطح پر امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ بحر اوقیانوس میں موجود وینزویلا کے آئل ٹینکر کا مسلسل پیچھا کرنا بند کرے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے امریکا کو واضح سفارتی پیغام دیا ہے کہ وہ وینزویلا کی طرف جانے والے آئل ٹینکر بیلا ون کا تعاقب بند کرے۔ روس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور صورتحال کو مزید کشیدہ بنا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیلا ون اس وقت بحر اوقیانوس میں موجود ہے اور امریکی کوسٹ گارڈ کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم امریکی افواج گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے اس جہاز کا مسلسل تعاقب کر رہی ہیں۔ امریکا کا مؤقف ہے کہ مذکورہ ٹینکر تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور وینزویلا کے لیے غیر قانونی طور پر تیل لے جا رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کے شعبے پر دباؤ بڑھانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ بدھ کو چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، جو وینزویلا کے آئل سیکٹر میں سرگرم ہیں۔

ان پابندیوں کا مقصد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر سیاسی اور معاشی دباؤ میں اضافہ کرنا ہے۔

دوسری جانب روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت سے باز رہے اور جہاز کے تعاقب سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے۔

روسی حکام کے مطابق امریکا کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی وینزویلا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر چکا ہے، جبکہ روس وینزویلا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے اور عالمی سطح پر دونوں طاقتوں کے درمیان اس معاملے پر تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔