Aaj TV - Sports

شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونے کی وجہ بتا دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اسلام آباد میں جنگ اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتے ہیں، اور اس کے لیے سب سے بنیادی عنصر تسلسل ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ چند ذاتی وجوہات کے باعث انہوں نے کراچی چھوڑ کر اسلام آباد میں مستقل طور پر رہائش اختیار کی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی، اور اب خواہش ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ اور ملک کو کچھ واپس لوٹا سکیں۔

شاہد آفریدی نے واضح کیا کہ فی الحال وہ سیاست میں شامل نہیں ہو رہے اور حکومت کو اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے دی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت تمام اہم آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کو بھی اپنی مدت مکمل کرنے دی جانی چاہیے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش کی گئی مگر وہ ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں سے گریز کرتے رہے، کیونکہ محض رسمی عہدے ان کے لیے کشش نہیں رکھتے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پالیسیوں میں تسلسل، جمہوری عمل میں تسلسل اور ریاستی اداروں کی آئینی مدت کی تکمیل ہی ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔ ان کے مطابق جب ریاستی ادارے اپنی مدت مکمل کریں گے تو پالیسیاں برقرار رہیں گی اور ترقی کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچیں گے۔