Aaj TV - Pakistan

سانحہ گُل پلازہ: آگ کو پچھلے سے اگلے حصے تک پہنچنے میں صرف 11منٹ لگے
کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ سے متعلق آتشزدگی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق آگ نے عمارت کے پچھلے حصے سے اگلے حصے تک پہنچنے میں صرف 11 منٹ لیے۔ یہ معلومات اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے تیار کی گئی ٹائم لائن سے حاصل ہوئی ہیں، جسے تحقیقات کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ گل پلازہ کے پچھلے حصے میں رات 10 بج کر 7 منٹ پر آگ لگی۔ ایک منٹ بعد، یعنی 10 بج کر 8 منٹ پر، عمارت سے دھواں اٹھتا ہوا واضح طور پر نظر آنے لگا۔ چند ہی منٹ میں آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور 10 بج کر 12 منٹ پر شعلے دکھائی دینے لگے، جس کے بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز ہوا اور ایمبولینسز موقع پر پہنچنا شروع ہو گئیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایم اے جناح روڈ کی جانب واقع پلازہ کے اگلے حصے میں آگ 10 بج کر 18 منٹ پر نظر آئی۔

اسی دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی علاقے میں پہنچتی دکھائی دیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کی گئیں۔ فوٹیج کے مطابق آگ انتہائی تیزی سے پھیلی اور مختصر وقت میں عمارت کے بڑے حصے کو متاثر کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی شواہد کی بنیاد پر آگ لگنے اور پھیلنے کے تمام مراحل کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور حالات کا درست تعین کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔