Aaj TV - Sports

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 جون کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی 2026 تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے 10 ویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گی اور 33 میچز 7 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے، جس کا فائنل 5 جولائی کو مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 12 جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا، جہاں 2 دن بعد پاکستان اور بھارت کا زبردست مقابلہ بھی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی گروپ تفصیلات

پاکستان کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقا، بنگلہ دیش اور پہلی بار حصہ لینے والی نیدرلینڈز ٹیم بھی موجود ہے۔ نیدرلینڈز نے نیپال میں منعقدہ گلوبل کوالیفائر کے ذریعے کوالیفائی کیا اور وہ اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 14 جون کو ایجبسٹن میں کھیلے گی جب کہ دوسرا میچ جنوبی افریقا کے خلاف 17 جون کو ہو گا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 20 جون کو بنگلادیش کا ہیمپشائر میں مقابلہ کرے گی اور آسٹریلیا کے خلاف 23 جون کو ہیڈانگلی میں مدمقابل ہو گی جب کہ 27 جون کو نیدرلینڈز کے خلاف برسٹل میں میچ کھیلا جائے گا۔

گروپ بی میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں جب کہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے بھی کوالیفائر کے ذریعے جگہ بنائی۔

سیمی فائنل اور فائنل

ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ سیمی فائنلز 30 جون اور 2 جولائی کو دی اوول میں کھیلے جائیں گے۔

یہ میچز گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ متوقع اور دلچسپ مقابلے ہوں گے خاص طور پر پاکستان اور بھارت کا میچ شائقین کے لیے دلچسپی کا مرکز ہوگا۔ اہم وینیوز میں ایجبسٹن، ہیمپ شائر بول، ہیڈنگلے، لارڈز، اولڈ ٹریفورڈ، برسٹل اور دی اوول شامل ہیں۔

تمام ٹیمیں اور شائقین اس عالمی ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جس میں دنیا کی بہترین خواتین کرکٹرز حصہ لیں گی۔