Aaj TV - Life & Style

فہد مصطفیٰ سے تنازع: عتیقہ اوڈھو نے معافی مانگ لی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ ارڈھو نے اپنے حالیہ تبصرے پر مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفی سے معافی مانگ لی ہے۔

فہد مصطفیٰ اور عتیقہ اوڈھو کے درمیان یہ تنازع اس وقت سامنے آیا ہے، جب عتیقہ اوڈھونے مصطفیٰ کو اپنی عمر کے قریب خواتین کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔

عتیقہ اوڈھو نے یہ تبصرہ ایک ٹی وی شو کے دوران کیا، جہاں انہیں مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے رائے مانگی گئی۔

جب فہد مصطفیٰ کی تصویر نمودار ہوئی، تو انہوں نے کہا، ’وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی عمر کی خواتین کے ساتھ کام کریں‘۔

یہ بات فہد مصطفیٰ کو سخت ناگوار گزری اور انہوں نے اپنے لائیو شو میں ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اس بات کا طنزیہ جواب دیا۔

انہوں نے کہا،’مجھے نہیں معلوم عتیقہ آپا کو کیا مسئلہ ہے۔ شاید وہ صرف تب خوش ہوں گی جب ہمایوں اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو بنیں۔ یہ حد سے زیادہ ہوگیا۔‘

فہد مصطفی نے مزید کہا، ’عتیقہ آپا، لگتا ہے آپ ہمارے لیے آخری ہیروئن رہ گئی ہیں۔ ان شاء اللہ، ہم آپ کے ساتھ کام کریں گے۔ بس دو یا چار اچھی سرجریز کر لیں۔‘

یہ تنازع بڑھتا گیا اور شوبز شائقین میں بھی بحث شروع ہو گئی۔ کئی مداح عتیقہ اوڈھو کے موقف کی حمایت کرنے لگے، جبکہ کچھ فہد مصطفیٰ کے جواب پر ناراض ہوئے۔

آخرکار، عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ سے باوقار انداز میں معافی مانگ لی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عتیقہ اوڈھو نے لکھا، ’میرے فہد مصطفیٰ کے بارے میں حالیہ تبصرے سے شاید ان کے جذبات مجروح ہوئے اور وہ جذباتی ہو گئے۔ اگر میں نے غیر ارادی طور پر انہیں یا کسی اور کو تکلیف دی ہو تو میں معافی چاہتی ہوں۔‘

انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے بھی درخواست کی کہ اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر نہ پیش کریں اور مزید بحث سے گریز کریں۔عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کی کہ وہ اسی شو میں مصطفیٰ کی محنت اور خوبصورتی کی تعریف کر چکی تھیں۔

یہ تنازع عتیقہ اوڈھو کی اس رائے کو بھی دہراتا ہے، جب انہوں نے دو سال پہلے انڈسٹری میں عمر کے فرق پر سوال اٹھایا تھا، خاص طور پر بڑے مرد اداکاروں کے کم عمر خواتین کے ساتھ جوڑوں پر۔

اس وقت انہوں نے ہمایوں سعید اور ان کی کم عمر ساتھی اداکاراؤں کے حوالے سے بھی اپنی رائے دی تھی۔