Aaj TV - Life & Style

رمضان میں سستا پھل خریدنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جہاں ہر دسترخوان کی زینت پھل بنتے ہیں، وہیں ان کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑتی ہیں۔ افطار کے وقت تازہ پھلوں کی مانگ میں اضافے کے باعث دکاندار قیمتیں بڑھا دیتے ہیں، لیکن ایک ایسا طریقہ بھی ہے جس پر عمل کر کے شہری اپنی کافی بچت کر سکتے ہیں۔

عام طور پر شہری عصر کی نماز کے بعد خریداری کے لیے نکلتے ہیں، جو کہ قیمتوں کے لحاظ سے مہنگا ترین وقت ہوتا ہے کیونکہ دکانداروں کو معلوم ہوتا ہے کہ گاہک افطاری کی جلدی میں ہر صورت خریداری کرے گا۔
پھل فروش روزانہ صبح سویرے منڈی سے تازہ مال لاتے ہیں اور ان کی اولین ترجیح یہ ہوتی ہے کہ سارا پھل اسی دن فروخت ہو جائے۔

افطار سے پہلے تک تو گاہکوں کا رش ہوتا ہے اور مال مہنگے داموں بکتا ہے، لیکن جیسے ہی افطار کا وقت گزرتا ہے، خریداروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے۔

یہی وہ وقت ہے جب پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے کیونکہ دکاندار باسی مال اگلے دن تک بچا کر رکھنے کے بجائے اسے کم منافع پر نکالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

افطار کے بعد رات گئے تک پھلوں کی قیمتوں میں پچاس سے سو روپے تک کی بڑی کمی دیکھی جاتی ہے۔ دکانداراس بات پر راضی ہو جاتے ہیں کہ جتنا بھی گاہک دے دے وہ مال بیچ دیں تاکہ اگلے دن کے لیے نیا اور تازہ اسٹاک لایا جا سکے۔

اس لیے جو خاندان بجٹ کے اندر رہ کر خریداری کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے افطار کے بعد کا وقت سستا اور بہترین پھل حاصل کرنے کا سنہری موقع ہوتا ہے۔