Aaj TV - World

ایران کے 17 بحری جہاز تباہ، تقریباً 2 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا ہے: امریکی فوج
امریکی افواج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کی آبدوز سمیت 17 جہازوں کو تباہ کر دیا ہے جب کہ ایران بھر میں تقریباً 2 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے، جن میں میزائل سسٹمز، کمانڈ سینٹرز شامل ہیں۔

سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے بدھ کے روزسوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ آج خلیج عرب، آبنائے ہرمز یا خلیجِ عمان میں ایک بھی ایرانی جہاز سمندر میں موجود نہیں ہے۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر کیے گئے حملوں میں میزائل بیٹریز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ایئر ڈیفنس سسٹمز، بحری اثاثوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق آپریشن ’ایپک فیوری‘ کے ابتدائی 100 گھنٹوں کے دوران 17 ایرانی بحری جہازوں کو تباہ کیا جاچکا ہے، جن میں ایک آبدوز بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو ایران پر ابتدائی 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملے 2003 میں عراق میں ہونے والے حملوں سے دو گنا بڑے تھے۔

ایڈمرل کوپر کے مطابق یہ حملے جاری ہیں اور ایران میں سمندر کی تہہ سے لے کر خلا اور سائبر اسپیس تک اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک ایران کے فضائی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے جب کہ سینکڑوں بیلسٹک میزائل، لانچرز اور ڈرونز تباہ کیے جا چکے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے 9 اہم اور بڑے بحری جہاز تباہ کیے ہیں اور باقی کو سمندر برد کرنے کی دھمکی دی تھی۔