Aaj TV - World

ابوظہبی میں ڈرون کا ملبہ شہریوں پر گرنے سے پاکستانی سمیت 6 شہری زخمی
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ڈرون کا ملبہ شہریوں پر گرنے کے نتیجے میں پاکستانی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ اماراتی حکام کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

ابوظہبی کی انتظامیہ نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ڈرون تباہ کیے جانے کے بعد ملبہ  2 مختلف مقامات پر شہریوں پر جاگرا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری زخمی ہوگئے، جن میں پاکستانی بھی شامل ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا ملبہ لگنے سے زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں معمولی اور درمیانی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

یو اے ای حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس میں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ سمیت وزیر دفاع، آرمی چیف، مشیر قومی سلامتی اور پاسداران انقلاب کے سربراہ شہید ہوگئے، جس کے بعد سے ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈّوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس میں اب تک 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔