Aaj TV - World

ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ ممالک ثالثی کی کوششیں کررہے ہیں: ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ ممالک ثالثِی کی کوششیں کررہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ مصالحت کرنے والوں کو جنگ شروع کرنے والوں سے بات کرنی چاہیے، ہم خطے میں دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں، ثالِثی کرنے والوں کو ان لوگوں سے بات کرنی چاہیے جنہوں نے ایرانی عوام کو کم تر سمجھا اور اس تنازع کو بھڑکایا۔

جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر کچھ ممالک کی جانب سے تنازع کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ ایران اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک کو ان لوگوں سے بھی نمٹنا چاہیے جنہوں نے اس تنازع کو بھڑکایا تاہم ایران اپنی خود مختاری کے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے یہ سمجھا تھا کہ وہ ایرانی عوام کو کمزور سمجھتے ہوئے دباؤ ڈال سکیں گے تاہم ایران اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے ، ایران میں امریکا اسرائیل جنگ میں اب تک شہداء کی تعداد 1 ہزار 332 ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر شیراز میں امریکا اسرائیل حملے میں 20 افراد شہید ہوگئے، حملےمیں شیراز کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے رات بھر میں 6 ایرانی بیسلٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے، حالیہ حملوں میں 3 ایرانی ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز بھی تباہ کردیے گئے جب کہ  ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی اصفہان میں اسرائیلی ڈرون ہیرون، مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔