Aaj TV - Pakistan

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کے کامیاب فضائی حملے، کابل و ننگرہار میں طالبان تنصیبات تباہ
آپریشن غضب للحق  میں  پاک افواج کے افغانستان میں  کامیاب فضائی حملے جاری ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے 16 مارچ کی شب افغانستان میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کابل میں دو مقامات پر ایمونیشن اسٹوریج اور ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملوں کے بعد بلند شعلے اور زوردار دھماکے دیکھے گئے، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ مقامات طالبان کے عام دفاتر یا شہری اسپتال نہیں بلکہ عسکری اہداف تھے۔

ننگرہار میں پاک افواج نے چار مختلف مقامات پر طالبان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملوں کے دوران ملٹری انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے طالبان کے نام نہاد ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے دعوے کو حقائق کے منافی قرار دیا اور کہا کہ ان دعووں کا مقصد عالمی اور مقامی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔ وزارت نے افغان سرزمین پر مبینہ شہری ہلاکتوں کے دعوے بھی سختی سے مسترد کیے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ کارروائی انتہائی احتیاط اور درستگی کے ساتھ کی گئی تاکہ کسی غیر ضروری نقصان سے بچا جا سکے۔ حملے ان مقامات پر کیے گئے جو ”فتنہ الخوارج“ اور طالبان کے حامی عناصر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

وزارت اطلاعات نے مزید کہا پاکستان ہمیشہ علاقائی امن اور سلامتی کو ترجیح دیتا رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں۔ افغان سرزمین پاکستان مخالف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔