Aaj TV - Sports

مریم نواز کے خلاف پوسٹ: کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ بولر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈسپلنری کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خلاف سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے مطابق نسیم شاہ نے بورڈ کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے یہ سزا دی گئی۔

شو کاز نوٹس ستائیس مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے سماعت کے بعد نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کا نوٹس لیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ثابت ہوئی۔

پی سی بی نے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا، جس کے بعد وہ کسی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم آئیں تھیں۔ اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟

بعدازاں کچھ دیر بعد اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا اور نسیم شاہ کی جانب سے وضاحت بھی آئی تھی  کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ تاہم نیسم شاہ کے متعلقہ بیان نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے فیصلے کے بعد نسیم شاہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ میرے اکاؤنٹ سے حالیہ کی گئی ایک پوسٹ میری مینجمنٹ ٹیم نے شیئر کی تھی، جو میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔

نسیم شاہ نے کہا کہ میں اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تبدیلیاں کر دی ہیں کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ میں اس پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی معذرت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن11 میں راولپنڈیز کا حصہ ہیں۔