Aaj TV - World

امریکا اسرائیل کے ایران پر بڑے حملے، خوزستان میں پیٹروکیمیکل تنصیبات تباہ
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر کیے گئے حملوں میں خوزستان کے 6 پیٹروکیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے، جبکہ ماہشہر، تہران اور بوشہر میں بھی اہم مقامات متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل نے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن میں 6 پیٹروکیمیکل پلانٹس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 170 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی فارس نے خوزستان کے ڈپٹی گورنر کے حوالے سے بتایا کہ شہر ماہشہر کے اسپیشل پیٹروکیمیکل زون میں زور دار دھماکے سنے گئے۔

رپورٹ کے مطابق حملوں میں علاقے میں قائم کم از کم تین کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق حملوں سے ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پلانٹس کو براہِ راست نشانہ بنائے جانے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندے کے مطابق یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے سات بجے ہوئے، جن کے ساتھ فضا میں ڈرون جیسی تیز آواز بھی سنائی دی۔

دوسری جانب بوشہر میں واقع جوہری پاور پلانٹ کے قریب بھی ایک شہری جاں بحق ہوا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دارالحکومت تہران میں بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں شہید بہشتی یونیورسٹی اور ایک ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچا ہے، جس سے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

مزید برآں پاسدارانِ انقلاب کے ایک ائیر ڈیفنس مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حوالے سے نقصانات کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے ان حملوں پر ردعمل اور مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔