Aaj TV - World

امریکا نے ریسکیو آپریشن کے دوران ایران میں اپنے طیارے خود تباہ کیے: امریکی اخبار کا دعویٰ
ایران میں گرنے والے امریکی طیارے کے عملے کو نکالنے کے لیے کیے گئے ریسکیو آپریشن کے دوران امریکا کو اپنے ہی طیارے تباہ کرنا پڑے، جبکہ ایران نے تباہ شدہ جہازوں کی تصاویر جاری کر کے واشنگٹن پر تنقید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں گرنے والے امریکی ایف-15ای طیارے کے عملے کے رکن کو نکالنے کے لیے کیے گئے آپریشن میں امریکی فورسز کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہیں اپنے ہی دو طیارے تباہ کرنا پڑے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران دو MC-130J ٹرانسپورٹ طیارے استعمال کیے گئے، تاہم یہ طیارے مشن کے دوران پھنس گئے، جس کے بعد انہیں ایرانی فورسز کے ہاتھ لگنے سے بچانے کے لیے امریکی فوج نے خود ہی تباہ کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم رپورٹس کے مطابق واپسی کے دوران امریکی فورسز کو اپنے طیارے اڑانا پڑے۔

ٹرمپ کے مطابق اس آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ترین ہتھیار استعمال کیے گئے اور ایک زخمی امریکی افسر کو ایران کے پہاڑی علاقے سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم نے اسے نکال لیا“، جبکہ اس کارروائی کو غیر معمولی قرار دیا۔

امریکی صدر کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ دشمن کے علاقے میں گہرائی تک جا کر دو امریکی پائلٹس کو الگ الگ ریسکیو کیا گیا۔ بازیاب ہونے والا افسر، جو کرنل کے عہدے پر فائز ہے، زخمی ضرور ہوا لیکن اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر تباہ شدہ طیاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکا کا مذاق اڑایا اور کہا کہ اگر امریکا کو ایسی مزید ’’کامیابیاں‘‘ ملیں تو وہ خود تباہ ہو جائے گا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران متعدد امریکی طیارے تباہ کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں ایک سی-130 ٹرانسپورٹ طیارہ اور دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ دشمن کے کئی طیارے تباہ ہوئے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

سی این این کے مطابق جاری کشیدگی کے دوران اب تک کم از کم 7 امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جن میں گزشتہ ہفتے گرایا جانے والا ایف-15 اور ایک اے-10 طیارہ بھی شامل ہے۔

اگر ایران کے حالیہ دعوے درست ثابت ہوتے ہیں تو تباہ ہونے والے امریکی طیاروں کی تعداد دو ہندسوں میں جا سکتی ہے، جو امریکا کے فضائی برتری کے دعوؤں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔