Aaj TV - Life & Style

اداکارہ سوناکشی سنہا کے ماں بننے کی خبروں پر والدہ کا ردعمل
بولی وڈ کی ’دبنگ گرل‘ سوناکشی سنہا کی شادی کو جلد ہی دو سال مکمل ہونے والے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے حاملہ ہونے کی خبریں ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ اب ان افواہوں پر سوناکشی کی والدہ اور سینئر اداکارہ پونم سنہا کا ایک دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں، جنہیں دیکھ کر مداح مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیتے ہیں۔

گزشتہ برس ایک ایونٹ میں ریڈ آؤٹ فٹ پہننے کے بعد یہ افواہیں مزید زور پکڑ گئیں اور کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بے بی بمپ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم سوناکشی اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے ان خبروں کو ہمیشہ مذاق میں اڑایا ہے۔

اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر بھی ان افواہوں کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتی رہی ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ ان خبروں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ہنسی میں ٹال دیتی ہیں۔ سوناکشی نے ایک بار انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ”میڈیا کے مطابق میرا حمل انسانی تاریخ کا سب سے طویل حمل ہے جو 16 ماہ سے جاری ہے“۔

ظہیر اقبال بھی اکثر تقریبات میں کیمروں کے سامنے سوناکشی کا ہاتھ پکڑ کر مذاقاً ’سنبھل کے‘ کہہ کر ان افواہوں کا تمسخر اڑاتے نظر آتے ہیں۔

اب ان افواہوں پر اداکارہ کی والدہ  پونم سنہا نے بھی دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’لوگ نہ جانے کتنی بار ہمیں نانی بنا چکے ہیں، لیکن خیر ہمیں امید ہے کہ وہ خوشی کی گھڑی بھی ہماری زندگی میں ضرور آئے گی۔‘

پونم سنہا نے بیٹیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں سب سے خوبصورت لمحہ وہ تھا جب ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹیوں کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔

دوسری جانب سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی محبت کی کہانی بھی کم دلچسپ نہیں۔ دونوں نے کئی سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 2024 میں سادہ تقریب میں شادی کی، جس میں صرف قریبی افراد شریک ہوئے، جبکہ بعد میں فلمی دنیا کے دوستوں کے لیے شاندار ریسپشن بھی دیا گیا۔

سوناکشی سنہا نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اداکارہ نہیں بلکہ کاسٹیوم ڈیزائنر کے طور پر کیا تھا۔ انہوں نے 2005 کی فلم ’میرا دل لے کر دیکھو‘ کے لیے ملبوسات تیار کیے تھے۔

بعد ازاں سلمان خان کے اصرار پر انہوں نے وزن کم کیا اور 2010 میں فلم ’دبنگ‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔