Aaj TV - Life & Style

ایران جنگ: ہالی ووڈ انڈسٹری کو نئے مسائل درپیش
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے. اس جنگ کے اثرات جہاں عالمی سیاست اور معیشت پر پڑے ہیں، وہیں فلمی دنیا بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکی ہے۔ خاص طور پرہالی وڈ کی چکا چوند اس جنگ کے سائے تلے مدھم پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

کئی ہفتوں سے جاری اس جنگ نے فلم سازی کے عمل، اخراجات اور ریلیز کی حکمتِ عملی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ  کو اس وقت تین بڑے محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، مہنگائی، سفری پابندیاں اور عالمی مارکیٹ کا بدلتا ہوا رجحان۔

فلموں کی تیاری پر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایندھن مہنگا ہو گیا ہے، جس سے شوٹنگ، ٹرانسپورٹ، جنریٹرز اور دیگر لاجسٹک امور پر لاگت بڑھ گئی ہے۔

فلم کےلیے استعمال ہونے والا سامان، کپڑے اور دیگر اشیاء کی نقل و حمل بھی مہنگی ہو گئی ہے، جس سے فلموں کے مجموعی بجٹ پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی شوٹنگ شیڈول بھی متاثر ہوئے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کے کچھ علاقوں میں فضائی حدود کی بندش یا پابندیوں کے باعث فلمی ٹیموں کو سفراور شوٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے نتیجے میں کئی پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔

فلموں کی ریلیز پر بھی حالات تذبذب کا شکار ہیں۔ اگر شوٹنگ میں تاخیر ہوتی ہے تو فلموں کی ریلیز ڈیٹس میں بھی ردوبدل ہو سکتا ہے۔

ایسے میں پروڈیوسرز سینما گھروں کے بجائے براہ راست ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ غیر یقینی حالات میں ریلیز کو یقینی بنایا جا سکے اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

اس کے علاوہ، عالمی سطح پر کئی فلمی میلوں اور میوزک ایونٹس کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، جس سے انڈسٹری کی سرگرمیاں مزید متاثر ہو رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، اس طرح کی جنگیں نہ صرف معیشت بلکہ تفریحی صنعت کے مستقبل اور حکمت عملی کو بھی بدل دیتی ہیں۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو امریکا ایران تنازع نے ہالی ووڈ کو ایک نئے امتحان سے دوچار کر دیا ہے، جہاں لاگت، لاجسٹکس اور ریلیز جیسے اہم شعبے شدید دباؤ میں ہیں۔