Aaj TV - Pakistan

اسلام آباد مذاکرات: شہر کی سڑکیں سنسان
حکومتِ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی مذاکرات کی کوریج کے لیے جناح کنونشن سینٹر میں ایک عالمی معیار کا جدید میڈیا سینٹر قائم کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مرکز کا مقصد ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو کام کے لیے بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کے مطابق اس میڈیا سینٹر میں تیز ترین انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ متعدد مفت خدمات بھی میسر ہیں تاکہ صحافی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی رپورٹس بھیج سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی سہولت کے لیے میڈیا سینٹر اور شہر کے بڑے شاپنگ مال میں واقع ہوٹل کے درمیان خصوصی شٹل سروس بھی چلائی جا رہی ہے۔

ان اہم مذاکرات کو ’اسلام آباد ٹاکس‘ کا نام دیا گیا ہے اور حکومت نے اس حوالے سے امریکا اور ایران سے آنے والے صحافیوں اور سرکاری وفود کے لیے ’ویزہ آن ارائیول‘ یعنی پہنچنے پر ویزہ دینے کی سہولت کا بھی اعلان کیا ہے۔

سینٹر کے اندر صحافیوں کے لیے لیپ ٹاپس اور چارجنگ پوائنٹس سے لیس ورک اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جبکہ بڑی اسکرینوں پر ملکی اور عالمی ٹی وی چینلز کی نشریات دکھائی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں لائیو کوریج، پریس بریفنگ اور انٹرویوز کے لیے بھی خاص جگہیں مخصوص کی گئی ہیں۔

دوسری جانب آج ہفتے کے روز اسلام آباد کی عام طور پر پُرہجوم رہنے والی سڑکیں بالکل سنسان نظر آئیں کیونکہ سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ سطح کے وفود کی آمد سے قبل تمام راستوں کو سیل کر دیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی ہے جس کی وجہ سے پورا شہر کرفیو کا منظر پیش کر رہا ہے۔

نائب صدر جے ڈی وینس کی  قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جبکہ ایرانی مذاکرات کار اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں جمعہ کی رات ہی اسلام آباد پہنچا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازع اب ایک مشکل مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جہاں دونوں فریقین عارضی جنگ بندی کو ایک مستقل امن معاہدے میں بدلنے کی کوشش کریں گے۔

پوری دنیا اس وقت اسلام آباد کی طرف دیکھ رہی ہے جہاں چھ ہفتوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔