Aaj TV - Health

زیادہ بادام کھانے سے جسم کا کون سا حصہ ناکارہ ہوسکتا ہے؟
بادام کو ”گری دار میوں کا بادشاہ“ کہا جاتا ہے، جو کیلشیم، آئرن، وٹامن ای اور میگنیشیم جیسے اہم اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ جہاں خاندان کے بزرگ بچوں کی ذہنی نشوونما اور حافظے کے لیے بادام کا مشورہ دیتے ہیں، وہیں ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس کا بے جا اور ضرورت سے زیادہ استعمال جسم کے اہم اعضاء کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق، بادام جتنا صحت بخش ہے، اسے اعتدال سے زیادہ کھانا اتنا ہی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ بادام کھانے سے جسم میں ’آکسیلیٹس‘ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو گردے میں پتھری پیدا کرنے کا سب سے بڑا سبب بنتی ہے۔

اگر یہ سلسلہ طویل عرصے تک جاری رہے تو گردوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے اور گردے ناکارہ ہونے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کی گرم تاثیر اور فائبر کی زیادتی بدہضمی، قبض اور جلد کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرینِ صحت نے عمر کے لحاظ سے بادام کی یومیہ مقدار درج ذیل تجویز کی ہے۔

ایک صحت مند بالغ شخص کو دن میں تقریباً 20 سے 23 بادام (تقریباً 30 گرام) کھانے چاہئیں، جو ان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے دن میں 10 بادام بہترین مقدار ہے، جو انہیں ضروری پروٹین اور توانائی فراہم کرتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جو لوگ اعتدال میں رہ کر بادام کھاتے ہیں، ان کا وزن دیگر افراد کے مقابلے میں تیزی سے کم ہوتا ہے۔

بادام میں موجود ’مونو سیچوریٹڈ فیٹس‘ اور فائبر پیٹ بھرے رہنے کا احساس دلاتے ہیں، جس سے بے وقت کی بھوک نہیں لگتی۔ یہ چکنائی دل کو مضبوط بناتی ہے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

بادام کھانے کے طریقے کے حوالے سے بھی مختلف رائے پائی جاتی ہے۔

کچھ لوگ کچے بادام کھانے کو زیادہ فائدہ مند سمجھتے ہیں کیونکہ ان میں قدرتی تیل اور غذائی اجزا محفوظ رہتے ہیں، جبکہ اکثر لوگ بادام کو رات بھر بھگو کر صبح چھلکا اتار کر کھاتے ہیں، جس سے یہ آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی طرح بادام کا استعمال بھی اعتدال میں ہونا چاہیے۔ عمر، صحت اور جسمانی ضروریات کے مطابق مناسب مقدار کا انتخاب کرنا ضروری ہے تاکہ اس کے فوائد حاصل کیے جا سکیں اور ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔