Aaj TV - World

امریکا کی وعدہ خلافیاں خطے میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے بار بار وعدہ خلافیاں خطے میں پائیدار امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران  پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلسل وعدہ خلافیاں خطے میں دیرپا امن اور سیکیورٹی کے قیام میں بنیادی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

ملاقات کے دوران قالیباف نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو ایران کی مستقل اور اہم پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور ہم آہنگ حکومتی پالیسیوں کے باعث یہ تعلقات خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف اپنے ملک بلکہ پورے خطے میں حقیقی اور جامع امن کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن عناصر نے جنگ کا آغاز کیا، اب وہی اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، لہٰذا انہیں اپنے عملی اقدامات سے ماضی کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔

قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مکمل امن اور سیکیورٹی کے حصول کے لیے پرعزم ہے، تاہم مخالف فریق اپنی وعدہ خلافیوں کے باعث ان کوششوں کو سبوتاژ کرتا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے ابتدائی جنگ بندی معاہدے میں تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی ایک اہم شق ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلیفونک گفتگو میں بھی قالیباف نے لبنان کو اس جامع جنگ بندی کا اہم حصہ قرار دیا۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی دراصل حزب اللہ کی ثابت قدمی اور مزاحمتی اتحاد کی یکجہتی کا نتیجہ ہے، تاہم ایران اس جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور مکمل کامیابی تک اتحاد برقرار رکھے گا۔

انہوں نے جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کی حکومت اور جنرل عاصم منیر کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے۔

فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر نے لبنان میں جنگ بندی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے نفاذ کی خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم مشاورت جاری ہے اور امید ظاہر کی کہ جلد اسلام آباد میں ایرانی قیادت سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔