Aaj TV - World

ایران سے جنگ بندی کے دوران امریکی دفاعی نظام کی خفیہ منتقلی
امریکا نے ایران کے ساتھ جاری عارضی جنگ بندی کے دوران خاموشی سے اپنے جدید تھاڈ اور پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اردن میں نئی جگہوں پر منتقل کر دیے، تاہم 19 اپریل کو جاری ہونے والی چینی سیٹلائٹ تصاویر نے ان تمام سرگرمیوں کو بے نقاب کر دیا، جس سے خطے میں بدلتی ہوئی عسکری حکمت عملی اور نگرانی کے نئے چیلنجز سامنے آ گئے ہیں۔

ڈیفینس سیکیورٹی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام مارچ میں ایران کے حملوں کے بعد کیا گیا، جن میں اردن کے موافق السالطی ایئربیس کے قریب تعینات تھاڈ سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کے بعد امریکا نے اپنی دفاعی پوزیشن کو ازسرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا۔

8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کو حساس فوجی آلات جیسے لانچرز، ریڈار سسٹمز اور سپورٹ آلات کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ تاہم چینی کمرشل سیٹلائٹ کمپنیوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان نئی تنصیبات کی نشاندہی کر کے تصاویر جاری کر دیں۔

تصویر/ چینی کمرشل سیٹلائٹ

ان تصاویر میں تھاڈ سسٹم کے ساتھ اے این/ٹی پی وائی 2 ریڈار اور پیٹریاٹ بیٹریوں کے ساتھ اے این/ایم پی کیو- 65 ریڈار اور کمانڈ گاڑیاں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

امریکی حکام نے ان تبدیلیوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم تصاویر سابقہ تعیناتیوں سے مطابقت رکھتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکا نے اس بار دفاعی نظام کو ایک ہی مقام پر رکھنے کے بجائے مختلف مقامات پر پھیلا دیا ہے تاکہ کسی ایک حملے میں پورا نظام تباہ نہ ہو سکے۔ یہ حکمت عملی ایران کے ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے پیش نظر اختیار کی گئی ہے۔

پیٹریاٹ سسٹم کم بلندی پر آنے والے کروز میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف دفاع فراہم کرتا ہے، جبکہ تھاڈ بلند پرواز کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس طرح دونوں مل کر ایک تہہ دار دفاعی نظام تشکیل دیتے ہیں۔

چینی سیٹلائٹ تصاویر نے ایک اور اہم پہلو بھی اجاگر کیا ہے کہ جدید کمرشل والی نگرانی ٹیکنالوجی کے باعث اب بڑے فوجی نظاموں کو خفیہ رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ یہ تصاویر مبینہ طور پر مِزار وژن سے منسلک کمپنیوں نے جاری کیں، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے فوجی تنصیبات کی شناخت اور تجزیہ کرتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین نے ان تصاویر کو منظر عام پر لا کر بالواسطہ طور پر اپنی انٹیلی جنس صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے خطے میں اس کا اسٹریٹیجک اثر و رسوخ بڑھ سکتا ہے، جبکہ امریکا کی معلوماتی برتری کو چیلنج بھی کیا گیا ہے۔

ادھر خطے کے ممالک جیسے اردن، سعودی عرب اور قطر کے لیے بھی یہ سوال اہم ہو گیا ہے کہ آیا مستقبل میں امریکی دفاعی تنصیبات کو خفیہ رکھا جا سکے گا یا نہیں، کیونکہ نظر آنے والے اہداف دشمن کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکا اس جنگ بندی کو مستقل امن نہیں سمجھتا بلکہ ممکنہ مستقبل کے تصادم کے لیے تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی افواج نے نہ صرف اردن بلکہ سعودی عرب، قطر اور دیگر مقامات پر بھی فضائی دفاعی نظام کو مضبوط کیا ہے۔